وکٹر اسپورٹس کے سابق جنرل سیکریٹری اسلم بھائی جان کی والدہ کے انتقال پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کا اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکریٹری عبیداللہ خان ، سنیئر نائب صدر محمد رحیم ،نائب صدور سید عثمان شاہ، عبدالعزیز، ضمیر السلام ،اجمل خٹک اور دیگر عہدیداران و ممبران نے وکٹر اسپورٹس فٹ بال کلب کے سابقہ جنرل سیکریٹری اسلم بھائی جان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔