لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیرِاعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صاف پانی سہولت سینٹرز کے قیام سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے،۔
جہاں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔ صاف پانی منصوبے پرپیش رفت کاجائزہ لینے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفادِ عامہ کےاس منصوبے کا تعلق براہِ راست عوام کی صحت سے ہے۔
منصوبے پر تیز رفتاری کےسا تھ کام کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 18 اضلاع میں یہ منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نے اجلاس کو منصوبے کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔