سرد ہوائوں نے دنیا کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Cold

Cold

نیویارک (جیوڈیسک) سرد ہوائوں نے دنیا کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ ایک طرف بارشیں تو دوسری طرف برف باری لوگوں کیلئے مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے۔ امریکی ریاست وسکونسن میں طوفانی ہوائوں اور برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔

10 انچ تک پڑنے والی برف سے سڑکیں ڈھک گئی ہیں۔ اٹلی کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران مختلف حادثات میں 1 شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

پیرو کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔ سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ اور سات افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈیڑھ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔