لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے روبرو تحریک انصاف کے حامد خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ خواجہ سعد رفیق حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے کامیاب ہوئے خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
حامد خان کے پاس دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں۔ دوران سماعت ٹربیونل کو بتایا گیا کے انکوائری کمیشن نے حلقہ این اے 125 کے متعدد بیگز کے گم ہونے کی نشاندہی کی تھی جس پر ٹربیونل نے 29 نومبر تک گم ہونے والے بیگز کو برآمد کرنے کا حکم دیدیا۔