ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے خود کرینہ کپور کو اپنی نئی آنے والی فلم ہیپی ائنڈنگ میں مرکزی کردار ادا کرنے سے روکا ہے، اگر میں فلم میں کرینہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتا تو لوگ کہتے کہ یہ عجیب شخص ہے جو ہر وقت اپنی بیوی کے ساتھ ہی کام کرتا ہے اس لئے مجھے کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کی کوئی جلد ی نہیں ہے۔
سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت کام کر چکے ہیں لہذا ہمیں کچھ مختلف کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ خوشی کی بات ہو گی کہ میں مختلف لوگوں کے ساتھ کام کروں اور گھر جا کر کرینہ سے ملوں۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کی نئی فلم ہیپی اینڈنگ 21 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے جس میں گوندا اور الینا ڈی کروز بھی پرفارم کر رہے ہیں جب کہ کرینہ کپور فلم میں مختصر کردار ادا کر رہی ہیں۔