ایم کیو ایم ملک توڑنے کی راہ میں رکاوٹ اور مضبوت و خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، اقبال محمد علی خان

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک توڑنے کے ناپاک عزائم رکھنے والوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اور مضبوط و خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

جب تک قائد تحریک محترم الطاف حسین کا ایک بھی سپاہی پاک دھرتی پر موجود ہے کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر کے تحت مختلف یونٹس میں قائم ممبر سازی کیمپ کا دورہ اور یونٹ 107کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ممبر سازی مہم میں مختلف قومیتوں اور برادریوں کے لوگوں کی شمولیت پاکستان کی مضبوطی اور ترقی کے لئے مثبت قدم ہے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کا ویژن ترقی خوشحالی اور متحد پاکستان ہے الطاف حسین پاکستان میں بسنے والے کروڑوں عوام کے دل کی دھڑکن بن چکے ہیں ایم کیو ایم عوامی اُمیدوں کا محور بن چکی ہے۔

نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ بلاتفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کا سفر قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں جاری رکھیں گے۔

Iqbal Muhammad Ali Khan Speech

Iqbal Muhammad Ali Khan Speech