اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم کو ملکی سیکورٹی صورت حال پر بریفنگ دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے ملک دشمنوں کے خلاف جاری شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون پر بریف کیا، وزیر اعظم نے سیکورٹی کے لیے آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے۔