اوسلو (جیوڈیسک) برطانیہ سمیت 8 یورپی ملکوں نے روس کے خلاف نیا محاذ قائم کر لیا۔ اس سلسلے میں برطانیہ‘ ڈنمارک‘ فن لینڈ‘ سویڈن‘ ناروے اور تین بالٹک ریاستوں کے وزراء دفاع نے اوسلو میں ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
بالٹک ریاستوں اور نورڈک ممالک نے ممکنہ روسی خطرے سے نمٹنے کے لئے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور کراس بارڈر ائرفورس ٹریننگ میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔
برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے کہا کہ ان کا ملک بالٹک ریاستوں میں فضائی حدود کی نگرانی کے لئے ٹائی فون جیٹ طیاروں کا مشن اگلے سال بھیجے گا۔
برطانوی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ روس مسلسل بین الاقوامی فضائی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
یہاں تک کہ روسی جنگی طیاروں نے آئرلینڈ اور پرتگال کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ وزراء دفاع نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔