اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو لڑائی پھر شروع ہو سکتی ہے: حماس

Hamas

Hamas

غزہ (جیوڈیسک) حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں جارحیت اور غزہ کی ناکہ بندی جاری رہی تو خطے میں ایک بار پھر لڑائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ کے سر براہ ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں تصادم کی کوشش کر رہا ہے۔