ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسے میں عدالتی مفرور نے عمران خان کے غبارے سے ہوا نکال دی، ذکی چوہدری

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال : پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے صدر ذکی چوہدری اور سٹی صدر علی نواز خان نے کہا ہے کہ ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسے نے عدالتی مفرور عمران خان کے غبارے سے ہوا نکال دی جو بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل کروانے پاکستان میں اپنے حواریوں کے ہمراہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے لوٹے اور لٹیرے تحریک انصاف کے عہدیداروں سے لیکر ٹکٹ کے خواب دیکھنے والوں تک سب نے عمران خان کی کشتی ساہیوال میں ڈبو دی ہے اور ساہیوال کے غیور عوام نے جلسہ میں شرکت نہ کرکے اس بات کا ثبوت دیدیا ہے کہ وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے کسی بھی فرد کا ساتھ نہیں دینگے۔

مرکزی عہدیداروں نے اپنی عزت بچانے کے لیے مختلف شہروں سے چند کارکن اکھٹے کیے تھے جن کی وجہ سے صرف چند ہزار افراد ہی عمران خان کی رٹی رٹائی باتوں کو سننے کے لیے موجود تھے انہوں نے کہا کہ کل بھی عوام بھٹو کے ساتھ تھی اور آج بھی عوام بھٹو کے نواسے کے ساتھ کھڑی ہے۔

جنہوں نے ملک کے لیے کسی بھی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا۔