کیا عدلیہ اور الیکشن کمیشن ہمیں انصاف دیں گے؟ عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

ساہیوال (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں عدلیہ سے سوال کرتا ہوں، الیکشن کمیشن سے سوال کرتا ہوں، کیا عدلیہ اور الیکشن کمیشن ہمیں انصاف دیں گے؟ پاکستان میں انصاف کا کوئی ادارہ ہمیں انصاف نہیں دے رہا، کیا آپ کو شرم نہیں آتی۔

ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ساہیوال میں کوئلے کا پاور پلانٹ لگایا تو اس سے آلودگی پھیلے گی، جب عوام کے پاس جاتے ہیں تو حکومت صحافیوں کو خرید لیتی ہے۔