لاہور (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اچھی قیادت مل جائے تو پاکستان سر اٹھاکر چل سکتا ہے، بہتری، تبدیلی اور انقلاب عام آدمی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل عام پاکستانی کے پاس ہے، ناکام پالیسیوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ پاکستان کا سب سے بڑا بحران قیادت کا ہے، قیادت وہ ہونی چاہئے جو ملکی مسائل جانتی ہو۔
انہوں نے کہا کہ قوم کا سیاست دانوں پر بھروسہ ختم ہوتا جا رہا ہے، ہاریوں کی نمائندگی پارلیمنٹ میں جاگیردار کرتے ہیں۔