گجرات کی خبریں 15/11/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس گجرات کا دورہ کیا’ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ سید عاشق حسین شاہ ‘ ڈائریکٹر ڈی جی آفس لاہور چوہدری سہیل ارشد ‘ پروگرامز ڈی جی آفس لاہور فیصل شفیق ‘ اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر گجرات رانا ارشد علی ‘ ڈسٹرکٹ آفسیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گجرات فرخ شیر گوندل نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ‘ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے تمام انسپکٹرز کی فردا فردا کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تنبیہ کی ‘ اجلاس میں انسپکٹر عبدالحق خاں ‘ انسپکٹر چوہدری محمد عارف انسپکٹر موٹر برانچ چوہدری شہریار بھدر ‘ انسپکٹر مرزا عدنان بیگ ‘ انسپکٹر ‘ انسپکٹر محمد طارق بھٹی ‘ انسپکٹر سہیل انجم ‘ انسپکٹر محمد شریف بٹ ‘ انسپکٹر ملک شوکت محمود ‘ انسپکٹر منیر احمد ڈی ای او میاں سجاد احمد ‘ ڈی ای او عرفان بٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اہلکار موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) چیف ایڈیٹر جی پی آئی کی خوشدامن جو کہ کراچی میں انتقال کر گئیں تھیں ‘ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں اُن کی رہائشگاہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں کراچی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ گرفتارجرات اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کرنے والا گینگ گرفتار ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات نے کاریں چوری کرنے والے گینگ کو ٹریس کرنے کیلئے ڈی ایس پی سٹی غلام مصطفی گیلانی کی زیر نگرانی SHOتھانہ سول لائن اور انچارج چوکی شاہین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔جس نے دن رات محنت کرکے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ ٹریس کرکے 3عدد کاریں برآمد کرلیں۔ملزمان تھانہ لاری اڈہ میں کار چوری کے مقدمہ میں اشتہاری تھے ۔ملزم عنصر نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا ہے کہ وہ گجرات اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کرتے تھے اور جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاول پور اور بہاولنگر میں لے جاکر فروخت کرتے تھے ۔ملزم کی نشاندہی پر 3عدد کاریں برآمد کرلی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی پی او گجرات نے اس بہترین کارکردگی پر SHOتھانہ سول لائن اور اس کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ملزمان سے 3عدد کاریں سوزوکی مہران برآمد کر لی نام ملزمان:1۔محمد عنصر ولد محمد اسلم قوم تیلی سکنہ چکوڑی بکھو ۔عرفان شاہ ولد مراد شاہ سکنہ ہدل سیالکوٹ موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی عنصر عرف بگھو گینگ گرفتارتفصیلات کے مطابق گجرات کے مختلف علاقوں میں سرراہ ڈکیتیاں کرنے والے عنصر عرف بگھو گینگ کی وارداتوں نے شریف شہریوں کا جینا محال کررکھا تھا ان کی آئے روز کی موٹر سائیکل چھیننے اور لوٹ مار کی وجہ سے کاروباری لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے ۔ اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی صدر راجہ صداقت کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ اور انچارج چوکی منگووال محمد اشرف تارڈ SIپر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔جس نے جدید ٹیکنالوجی اور ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دن رات انتھک محنت کرکے عنصر عرف بگھو ڈکیت گینگ کو گرفتا ر کرلیا اورملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مال مسروقہ اور اسلحہ برآمدکیا ہیں ۔ جبکہ ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہیں ۔ ڈی پی او گجرات نے اس بہترین کارکردگی پر SHOتھانہ کنجاہ ور اس کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) بزرگان ڈھینڈہ شریف کا 34واں سالانہ عرس مبارک و عظیم الشان تذکرہ اہلبیت آستانہ عالیہ غوث زمان ڈھینڈہ شریف میں منعقد ہوا ‘ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث زمان ڈھینڈہ شریف پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف تھے ۔ یہ تقریبات زیر سرپرستی پیر سید عمر علی شاہ آستانہ عالیہ سرہالی شریف ‘ زیر قیادت پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف منعقد ہوئی خصوصی آمد پیر سید نور حسین شاہ اور صاحبزادہ پیر رضوان منصور اوانی تھی خصوصی خطاب سرپرستی اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی ‘ پروفیسر محمد شبیر انجم اور مولانا عبدالحمید چشتی نے کیا ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محمد محسن رضا سروری قادری نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد شہزادتحسین مدنی اسلام آباد ‘ غلام مصطفی رضا سیالوی فیصل آباد ‘ ساجد علی چشتی ‘ عابد روف قادری لاہور ‘ سید علم دار شاہ ‘ سید عمران افگن نے حاصل کیا ۔ نقابت کے فرائض قاری عابد حیال لاہور نے سر انجام دیئے ۔ مہمان گرامی میں سید آل احمد شاہ ‘ پیر سید طفیل حسین شاہ بخاری ‘ پیر سید الحسنین ظہور شاہ ودیگر شامل تھے ۔ انتظامات کی نگرانی صاحبزادہ سید حافظ صباحت الحسن شاہ ترمذی نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر ملک بھر سے علماء اکرام مشائخ عظائم و عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے طاہر القادری اور عمران خاں کے خلاف وانٹ گرفتاری جاری ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے عدالتی نظام مفلو ج کر کے رکھ دیا ہے ۔اسی وجہ سے تمام اداروں پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔جب ساری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہوچکی کہ جعل سازوں کے اس ٹولے نے جس کے سربراہ سابقہ چیف جسٹس اور ریٹائرڈ جسٹس صاحبان تھے ۔ انہوں نے تماموں آ ر او ز سے بذریعہ حکم اپنے امیدواروں کو جعل سازی سے جتوایا ہے۔عجیب بات ہے کہ جن لوگوں نے سانحہ ماڈل ٹائون اور سانحہ اسلام آباد میں عوام پر ظلم و تشدد کیا اور خون کی حولی کھیلی وہ لوگ سر عام دھندناتے پھر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف جنہوں نے موجودہ حکومت کے جھوٹ و مکرو فریب کے پردے فاش کئے ہیں ان پر جھوٹے پرچے کٹوا کر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ آج پوری قوم کے سامنے عدالتی نظام سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔جب کسی ملک میں انصاف ختم ہوجائے اور ادارے مفلوج ہوکر رہ جائیں تو پھر ملکی نظام چلنے کی توقع نہیں ہوسکتی ۔ظلم کی سیا ہ رات انشا ء اللہ بہت جلد ختم ہوگی۔ شہدا ء ماڈل ٹائون اور شہدا ء اسلام آباد اور وہ معصوم بہنیں اور بیٹیاں جن پر سرعام پولیس گردی کروائی گئی ان کی آہیں اور بد دعائیں موجودہ حکومت کو لے ڈوبیں گی۔ ویسے بھی ہمارا ایمان ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو ایک طاقت رب کریم کی بھی ہے جس کی لاٹھی بے آواز ہے اور جب بھی وہ کسی ظالم اور جابر حکمران پر پڑتی ہے تو وہ اسے صفحہ ہستی سے مٹاسکتی ہے اور یہی حال اس حکومت کا ہونے والا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )قوموں کی ترقی قیادت کی ثمر آور کارکردگی کی مرہون منت ہوتی ہے ۔ اجتماعی ترقی اگر اجتماعی دانش کی مرہون منت ہو تو پائیدار ترقی کہلاتی ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرات ہم سب کی ہے سب مل کر اس کی ترقی کے سفر کو پائیدار ترقی میں بدل دیں گے۔ میں اعلیٰ پر خلوص ٹیم کا کپتان ہوں۔ ٹیم کی محنت کے بغیر کپتان کی کامیابی نہیں ہو سکتی۔ یونیورسٹی آف گجرات کا ہر سٹاف ممبر میرے لیے عزیز ہے ۔ آئیے سب مل کر کامیابی کے ٹیم کے طور پر کام کریں ۔ یونیورسٹی آف گجرات میں داخلے اور بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ پر ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے جامعہ میں نان گزیٹڈ ملازمین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے خطاب کے لیے VC ڈاکٹر فہیم ملک پنڈال میں آئے تو ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل مصدق ہاشمی کی نگرانی میں جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ قاری محمد اکرم نے تلاوت قرآن حکیم کی سعادت حاصل کی۔ ایونٹ اسسٹنٹ محمد رؤف نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل ، کنٹرولر احمد جمیل ترک، ٹریژرر طارق سعید ، ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید، ڈائریکٹر SSC محمد یعقوب اور تمام جامعہ سٹاف نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )گجرات یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز شیخ عبدالرشید کو قلمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں ”شریف کنجاہی ایوارڈ” سے نوازا گیا ۔ ہفت روزہ کامرانیاں کنجاہ اور بزم غنیمت کے احسان فیصل کنجاہی کے زیر اہتمام 2008 سے ہر سال قلمی ، ادبی ، صحافتی اور سماجی خدمات پر شریف کنجاہی ایوارڈ دیا جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب کنجاہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی نامور ادیب ، شاعر، ناول نگار زہیر کنجاہی تھے جو راولپنڈی سے تشریف لائے، زہیر کنجاہی نے یہ شریف کنجاہی ایوارڈ شیخ عبدالرشید کو دیا ۔ المیر ٹرسٹ لائبریری کے سرپرست عارف علی میر نے شیخ عبدالرشید کو ایوارڈ ملنے پر خصوصی مبارکباد دی۔ شیخ عبدالرشید نے کہا کہ شریف کنجاہی ہماری ادبی تاریخ کا فخر ہیں۔ ان کے نام سے منسوب ایوارڈ میرے لیے قابل فخر ہے کہ اس طرح میرا نام شریف کنجاہی کے ساتھ جڑا رہے گا ۔ میں ہفت روزہ کامرانیاں کی ٹیم اور احسان فیصل کنجاہی کا شکر گذار ہوں ،ممتاز ادیب زہیر کنجاہی کا شکریہ بھی مجھ پر واجب ہے۔ میں تمام منتظمین کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے اس ایوارڈ کے قابل سمجھا۔