لاہور سے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث دو ملزمان گرفتار، پولیس

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت دو ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے لاہور کے علاقے مغل پورہ میں کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان وقار اور ابوبکر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو سابق صدر پرویز مشرف پر راولپنڈی میں ہونے والے حملے میں ملوث ہیں جبکہ وقار اس حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔