فیصل آباد: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں بلوچنی کے علاقے چک نمبر 63 ر ب میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تاندلیانوالہ کے رہائشی احمد علی اپنے بیٹے کے رشتے کے سلسلے میں بلوچنی کے علاقہ چک 63 ر ب میں ایک رشتے دار کے یہاں آئے ہوئے تھے ۔کسی بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر احمد علی اپنے گھر والوں کے ساتھ واپس جارہے تھے۔

کہ راستے میں ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احمد علی ،اس کی بیوی نوراں اور ایک رشتےدار خاتون فاطمہ ہلاک اور اکبر نامی شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔