موسم بدلتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ بڑھ گئی، قیمتوں میں بھی اضافہ

Warm Clothes

Warm Clothes

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں موسم بدلتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں کئی گناہ اضافی ہوگیا، لوگ ان گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے ہفتہ وار بازار اور دیگر مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں تاہم خریداری کے حوالے سے لوگوں کا رجحان دیکھتے ہوئے دکانداروں نے کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے انار کلی بازار میں موسم سرما کے کپڑوں کی خریداری کیلئے آئی ہوئی سنبل خان نے کہا کہ وہ اپنے 5 بچوں کیلئے گرم کپڑے خریدنا چاہتی ہیں تاہم مہنگائی کیوجہ سے وہ خریداری نہیں کرپا رہیں۔

گڑھی شاہو کی رہائشی آمنہ یاسمین نے کہا کہ وہ کپڑوں کی خریداری کیلئے بازار گئی تاہم وہاں بھی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ عائشہ، عظمیٰ، ثمرہ اور ماریہ نے کہا کہ وہ اپنے سردیوں کے سوٹ خریدنے کیلئے بازار آئیں تھیں لیکن خالی ہاتھ ہی واپس جا رہی ہیں۔ پچھلی سردیوں میں لینن کا جو سوٹ 1500 کا مل رہا تھا اب بحث کرنے کے باوجود 2500 سے کم تو کسی صورت بھی نہیں مل رہا۔