جہلم (جیوڈیسک) جہلم میں آج تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں شرکا کے لیے تقریبا 30 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ اسٹیڈیم میں تقریبا 50 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
اسٹیڈیم کے چار دروازے ہیں، جبکہ دو جگہ سے دیواریں توڑ کر مزید دو دروازے بنائے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے پویلین کے ہمراہ کنٹینر لگاکر اسٹیج تیار کیا جارہا ہے۔
لائٹوں کے لیے گراونڈ میں لوہے کے پائپ نصب کرکے لائٹیں لگائی گئی ہیں۔ گراونڈ کے اردگرد مقامی و مرکزی رہنماوں کی تصاویر والے بینرز بھی لگائے جارہے ہیں۔