چھانگا مانگا: ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا

Accident

Accident

چھانگا مانگا (جیوڈیسک) چھانگا مانگا چونیاں روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، تفصیلات کے مطابق محمد اسلم نائیک جو موضع کاہن سنگھ منڈی احمد آباد کا رہائشی تھا۔

موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل ڈالا۔ حادثہ میں محمد اسلم موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔