جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات جاری رہیں گے، شیخ حسینہ

Sheikh Hasina

Sheikh Hasina

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات جاری رہیں گے، دارالحکومت ڈھاکا میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا کہنا تھا۔

جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلتے رہیں گے اور مظلوموں کو انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمات چلانے کا مطالبہ دراصل ان متاثرہ افراد کا ہے۔

جن کے پیاروں کو 1971 ءکی خانہ جنگی کے دوران قتل کردیا گیا تھا ، متاثرین صرف انصاف کے طلب گار ہیں، اسی لیے ان جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات آئندہ بھی چلتے رہیں گے۔