آسٹریلیا: جرمن چانسلر نے کیفے میں نوجوانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں

Angela Merkel

Angela Merkel

برسبین (جیوڈیسک) جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ایک کیفے میں نوجوانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ جرمن چانسلر جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے برسبین آئی ہوئی ہیں۔

انہوں نے برسبین میں ایک کیفے کا دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی۔ اینجیلا مرکل کو دیکھ کر لوگ خوش ہوئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اینجیلا مرکل بھی اس موقع پر خوش نظر آئیں اور خوب پوز دیتی رہیں۔