کراچی (جیوڈیسک) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق کے الیکٹرک نے واٹر بورڈ کے گھارو پمپنگ ہاؤس کی بجلی ہفتے کو بھی بند کردی جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں دو ملین گیلن کی کمی واقع ہوئی۔
ترجمان واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق صبح 8 بج کر 15 منٹ پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی، 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کی فراہمی بحال ہونے پر واٹر بورڈ 9 بج کر 30 منٹ پر معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کرسکا، بجلی بند ہونے سے کراچی کو 2 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا۔