لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے صنعتی زونز اور ٹیکسٹائل کو بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردینے پر صنعت کاروں اور مزدوروں نے سکھ کا سانس لیا ہے، سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیکٹریا ں مسلسل چلنے سے پیداواری لاگت اور بے روز گاری میں کمی آئے گی۔
پنجاب بھر کے صنعتی زونز میں قائم انڈسٹری اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ سے فی الحال چھٹکارا مل گیا، 24 گھنٹے بجلی فراہمی پر صنعتکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں میں تمام شفٹیں بحال ہو گئیں جس سے روز گار بڑھے گا۔ مزدوروں نےبھی فیکٹریوں میں تیسری شفٹ کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ فیکٹریاں چلیں گی تو گھروں کے چولہے جلیں گے، حکومت نے صنعتوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے بند پاور پلانٹس چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو اضافی گیس بھی ملے گی، صنعت کاروں اور مزدوروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عارضی اقدامات سے حالات میں مستقل بہتری نہیں لائی جاسکتی، لہٰذا توانائی بحران کا مستقل تلاش کیا جائے۔