ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلم میکرز ویشال بھردواج مانی رتنم اور امتیاز علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہوں۔
ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا بے حد پسند ہے انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم ’’ہائی وے‘‘ مجھے بہت اچھی لگی تھی اس کے علاوہ ’’مانی رتنم ‘‘ اور ویشال بھردواج کی بھی بہت سی فلمیں مجھے پسند ہیں‘ میرے خیال میں یہ وہ ڈائریکٹر ہیں جو اداکاروں سے کام لینے کا فن جانتے ہیں۔
بالی ووڈ کا حصہ بننا چاہتی ہوں تاہم اس کے لیے کسی بڑے پروجیکٹ سے ہی کام کا آغاز کرسکتی ہوں۔ بھارت میں میرا ڈرامہ ہمسفر بہت ہی زیادہ پسند کیا گیا اس کا اندازہ مجھے اس وقت ہوا جب میں شاپنگ مال میں مداحوں نے میرے حقیقی نام سے کی بجائے مجھے ’’خرد‘‘ سے پکارا اور آٹوگراف لیے۔