امریکہ کو کولمبس نے نہیں مسلمانوں نے دریافت کیا، طیب اردوان

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردوان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کو کرسٹو فرکولمبس نے نہیں بلکہ مسلمانوں نے بارہویں صدر میں دریافت کرلیا تھا ترکی کے شہر استنبول میں لاطینی امریکا کے مسلمان ملکوں کے حکمرانوں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے کرسٹوفر کولمبس سے تین صدیاں قبل یعنی 12 ویں صدی میں امریکا کو دریافت کر لیا تھا جہاں مسلمانوں کے بحری جہاز 1178 میں امریکی سرزمین پر پہنچ چکے تھے کیونکہ اس بات کا ثبوت کولمبس کے سفر نامے سے ملتا ہے۔

جس میں انہوں نے کیوبا میں ایک مسجد کی موجودگی کا ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کیوبن حکومت سے مل کر کر اسی مقام پر ایک مسجد تعمیر کرے گا تاکہ اس تاریخی مقام کو لوگ یار رکھیں۔ واضح رہے کہ تاریخ کی اکثر مستند کتابوں میں درج ہے کہ سیاح کرسٹوفر کولمبس نے 1492 میں امریکا کو اس وقت دریافت کیا۔

جب وہ اپنے سفر کے دوران انڈیا کی سیر کے لیے نکلا تھا تاہم گزشتہ سالوں میں کچھ مسلمان اسکالرز کی جانب سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ امریکا کو مسلمانوں نے دریافت کیا۔ 1996 میں ایک مسلم تاریخ دان یوسف مروح نے اپنی کتاب میں کولمبس کے سفر نامے سے لیے گئے اقتباس سے ثابت کیا ہے۔

کہ اس نے بھی امریکا میں مسجد کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے جبکہ مغربی تاریخ دانوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولمبس نے اپنے سفر نامے میں مسجد کا نہیں بلکہ مسجد سے ملتی جلتی جگہ کا تذکرہ کیا تھا۔