بغداد (جیوڈیسک) عراق میں داعش کے خلاف کارروائی کے لئے امریکی فوجی مشن میں پھیلاؤ کے بعد جنرل ڈیمپسی پہلے امریکی فوجی افسر ہیں جو عراق پہنچے ہیں۔ بغداد پہنچتے ہی انہوں نے عراقی وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔
جن میں فوجی مشن کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ جنرل ڈیمپسی کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں امریکی مشن کے حوالے سے حقائق جانچنے کے لئے آئے ہیں۔ امریکی جنرل کے دورے کے دوران داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔