وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کا بیان

 Chaudhry Abid Sher Ali

Chaudhry Abid Sher Ali

فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان نے ہر ناجائز طریقے سے اقتدار تک رسائی کی فکر کو اپنے دل کا روگ بنالیا ہے،فاسٹ بالر تھک ہار کرمشکوک ایکشن” وٹہ بالنگ ،،پر مجبور ہوگیا ،بالنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے کے چانسز ہیں،شیخ رشید کو الماس بوبی کی شاگردی کرنا چاہیئے تاکہ” شیداں مائی ،،کو بولی ووڈ تک رسائی مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے ننکانہ اورساہیوال جلسوں میں کی گئی تقاریر پراپنے ردعمل میں کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم نے پی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ نہیں کیا تو وہ کس کو”کوکو کرینا،، کو منع کرتے اور کس کو”کوکو کرینا،،کو واپس بلاتے رہے؟۔قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی، عمران خان نے ہر ناجائز طریقے سے اقتدار تک رسائی کی فکر کو اپنے دل کا روگ بنالیا ہے،وہ چوکوں اور چھکوں کی بجائے آٹھ وقت پویلین سے باہر رہنا اور غیروں پر بھروسہ کرکے آٹھ ،اٹھارہ اور اٹھائیس کے چکر میں پڑ گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہلاکو خان یا کسی آتش پرست کی اولاد ہی ملک کو آگ لگانے، گھیرائو، جلائو، مارو اور مار دو جیسی باتیں کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ سسرال مرد کا ہوتا ہے،شام ڈھلتے ہی عمران خان کی گود میں بیٹھنے والا لال حویلی کا ہیجڑہ جیل میں نہیں رہ سکتا،بہاولپور جیل میں” چھٹی کے پوتڑے اب تک نہیں سوکھے،،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ ”چھاج تو بولے سو بولے،، ۔”چھلنی بھی بولی جس میں ستر چھید، بہتر یہی ہے کہ لال حویلی کی ”کپتی شیداں مائی،،جھوٹ بولنا ترک کردے اسی میں فائدہ ہے کیونکہ ”دروغ کو فروغ نہیں،،۔چوہدری عابد شیر علی نے مذید کہا کہ
”یہ لغزش احتراماً ہوگئی تھی ۔ جوانی کو بڑھاپا کہہ دیا تھا
وہ بی بی آج تک ہم سے خفا ہے ۔ جسے بھولے سے آپا کہہ دیا تھا،،