کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ عوام کی بلاتفریق رنگ و نسل خدمت کا درس دیا ہے اور اس پر عمل کرتے ہوئے رات دن عوامی خدمت میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105 کے تحت عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی نمبر 1 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹ کے ذمہ دران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین مظلوم عوام کے نجات دہندہ ہیں ایم کیو ایم ملک سے جاگیردرانہ وڈیرانہ نظام سے عوام کو نجات دلا ئے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رسودہ نظام کے خاتمے اور خوشحالی کے لئے حق پرستی کے پرچم تلے متحد ہوجائیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوامی اتحاد کے ذریعے ملک میں خوشحالی کا انقلاب لائیں گے۔