آصف زرداری کا صدر الدین ہاشوانی ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) آصف علی زرداری کی طرف سے قانونی نوٹس سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ ہاشو گروپ کے چیئرمین صدر الدین ہاشوانی نے اپنی کتاب میں آصف علی زرداری کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔

کتاب میں آصف علی زرداری کی پاکستانی معاشرے کے لئے خدمات کی نفی کی کوشش کی گئی۔ نوٹس میں مصنف اور پبلشر کو دکانوں سے یہ کتاب اٹھانے کے لئے 14 دن دیے گئے ہیں۔ نوٹس کے مطابق مقررہ وقت میں ایک ارب روپے ادا نہ کرنے کی صورت میں عدالت سے رابطہ کیا جائے گا۔ سابق صدر نے نوٹس کی تمام رقم کسی خیراتی ادارے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔