لاہور (جیوڈیسک) مینار پاکستان گراؤنڈ میں شرکائے اجتماع کے لیے وضو گاہیں اور پانچ ہزار بیت الخلا بنائے جارہے ہیں جبکہ مرد و خواتین کے لیے شامیانے لگانے کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے۔
لاکھوں شرکا کا کھانا تیار کرنے کے لیے 200 تندور وں کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے 250 باورچی اجتماع کے شرکا کے لیے کھانا پکائیں گے۔ ناظم اجتماع میاں مقصود احمد نے کہا کہ اجتماع عام کے لیے 35 انتظامی کمیٹیاں دن رات اپنے اپنے امور کی انجام دہی کے لیے مصروف عمل ہیں۔