استحصالی نظام نے معاشرے کو مایوسی اور عدم برداشت سے دوچار کر دیا ہے اسلم خان تبسم ناز

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) برداشت کے عالمی دن کے موقع پر تنظیم محب وطن روشن پاکستان کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائد و چیئرمین امیر پٹی‘ اسلم خان ‘ اقبال چاند ‘ میڈم تبسم ناز ‘ میڈم صائمہ ‘ اقبال ٹائیگر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر سے انگریز سرکار کی واپسی کے باوجود ان کی لڑا اور حکومت کرو کی پالیسی پر عملدرآمد کی روایت اور پاکستان ‘ بھارت و بنگلہ دیش پر استحصالی طبقات کے قتدار کے باعث معاشرے کو مذہب ‘ مسلک ‘ گروہ ‘ جماعت ‘ برادری اور طبقات کی بنیاد پر بانٹنے کی روایت آج بھی جاری ہے

جس کے باعث عدم مساوات ‘ عدم انصاف اور استحصال نے افراد کے درمیان قائم باہمی ربط کو سبوتاژ کیا اور اخوت ومحبت کا قتل کرکے نفرت ‘تعصب اور لسانیت کے عفریت کو جنم دیا ہے جس کے باعث پیدا ہونے والی مایوسی اور مستقبل کا خوف….معاشرے کو عدم برداشت کی دلدل میں غرقاب کرچکا ہے اور چہار سو دہشتگردی ‘ اخلاقی و قانونی جرائم ‘ نفسانفسی اور کرپشن کا کیچڑ پھیل رہا ہے جبکہ سیاسی قیادتیں بکھری ہوئی اور منتشر قوم کو یکجا کرکے محبت و اخوت اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کی بجائے

سیاسی ‘ ذاتی و گروہی مفادات اور حصول اقتدار کیلئے نہ صرف قوم کو مزید بانٹ رہی ہیں بلکہ اپنے رویئے سے عدم برداشت کے عفریت کو بھی مزید جلا بخش رہی ہیں جو کسی بھی طور نہ تو حب الوطنی ہے اور نہ ہی ملک و قوم کے مفاد میں جبکہ تنظیم محب وطن روشن پاکستان کا منشور پاکستان و عوام کے تمام مسائل کے حل کا قابل عمل فارمولہ پیش کرنے کے ساتھ معاشرے میں حب الوطنی ‘ برداشت و تحمل ‘ اور اخوت و محبت کے قیام کی بھی ضمانت فراہم کرتا ہے اسلئے عوام کا تنظیم محب وطن روشن پاکستان کی سیاسی جدوجہد کے ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہی پاکستان و عوام کے مفاد میں ہے۔