اسلام آباد (جیوڈیسک) دنیا کے 47 ممالک سے 4 سال میں ایک لاکھ 66 ہزار 420 پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور مقیم یا سفری دستاویزات نہ ہونے پر بے دخل گیا جن میں زیادہ تر عرب ریاستوں سے واپس بھیجے گئے۔
سعودی عرب سب سے پہلے نمبر پر ہے جہاں سے 83 ہزار 606 پا کستانیوں کو بے دخل کیا گیا، دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات سے 29 ہزار 960 جب کہ تیسرے نمبر پر عمان سے 22 ہزار 772 پاکستانیوں کو سفری دستاویزات نہ ہو نے یا غیر قانونی قرار دے کر واپس بھجوایا گیا، وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2010 سے اب تک 47 ممالک سے ایک لاکھ 66 ہزار 420 افراد کو غیر قانونی طور مقیم ہونے یاسفری دستاویزات نہ ہونے پر نکالا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عمان سے 22 ہزار 772، یونان سے 12 ہزار 749، ملائیشیا سے 6 ہزار 457، کوریا سے 997۔ امریکا سے346، برطانیہ سے 3 ہزار 642، افغانستان سے 176، کویت سے ایک ہزار 623، ہانگ کانگ سے 614، آذر بائیجان سے 296، جنوبی افریقہ سے 308 ، شام سے 37، لیبیا سے 117، چین سے 95، آئر لینڈ سے 72، تھائی لینڈ سے 129، قطر سے 545، قبرص سے 390، عراق سے 133 اور بحرین سے 423 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔