لندن (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعلیٰ عہدے داروں کو اجلاس آج لندن میں طلب کرلیا ہے جس میں اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔ آصف زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں خورشید شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، رحمان ملک، واجد شمس الحسن اور دیگر اہم رہنما شرکت کریں گے۔
اجلاس کے بعد آصف زرداری پریس کانفرنس کریں گے۔ کہ آصف زرداری لندن میں قیام کے دوران ممکنہ طور پر الطاف حسین سے ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب ڈاکٹر طاہر القادری بھی آج کینیڈا سے لندن پہنچیں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین بھی آج کل لندن میں ہیں۔