تھر میں غذائی قلت نے آج بھی 2 ننھی جانیں لے لیں، تعداد 72 ہو گئی

Children

Children

تھر (جیوڈیسک) تھر میں غذائی قلت اور حکومت کی لاپرواہی کے باعث مزید 2 بچوں کی ہلاکت کے بعد 48 روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 72 ہو گئی۔

تھر میں غذائی قلت کے باعث مٹھی کے اسپتال میں علاج کی غرض سے لائے گئے 2 مزید بچے دم توڑ گئے۔ مٹھی کے اسپتال میں اس وقت بھی درجنوں بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے اور ڈاکٹرز کا رویہ بھی انتہائی ناروا ہے۔

واضح رہے کہ تھر میں غذائی قلت کے باعث گزشتہ 48 روز میں اب تک 72 ننھے پھول مرجھا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومتی مشینری خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔