فراڈ کی مختلف وارداتوں میں شہری 76 ہزار روپے سے محروم

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو افراد زخمی، بند کھنہ روڈ سے نامعلوم بچے کی لاش برآمد لڑائی جھگڑے اور فراڈ کی مختلف واداتوں کے دوران دو افرد زخمی جبکہ شہری 76 ہزار روپے سے محروم ہو گئے

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ کے چھاچھی محلہ کے رہائشی نثار نے بتایا کہ ملزم فرمان نے چھریوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تھانہ کہوٹہ پولیس کو حسن نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نعیم وغیرہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اورگن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں، گالی گلوچ کی۔ تھانہ صادق آباد پولیس کو ڈھوک کالا خان کے رہائشی ریاض نے بتایا کہ ناصر نے 76 ہزار روپے کا دودھ اس سے لیا اور رقم کے تقاضہ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں

امانت میں خیانت کا مرتکب ہوا ہے پولیس نے تمام درخواستوں پر الگ الگ مقدمات درج کر دیئے ہیں۔ بندکھنہ روڈ کے رہائشیوں نے چوکی اشرف ٹائون پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم بچے کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے نا معلوم بچے کی نعش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ہے۔