سرینگر (جیوڈیسک) سیلاب سے قبل کروڑوں روپے کے مالک آج بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، حریت رہنما حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا ہے
یہاں اقتدار کے بھوکوں نے قوم کو چیختے چلاتے چھوڑ کر خود الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کوئی تو دیکھے ان نام نہاد حکمرانوں نے لوگوں کی کیا مدد کی ان کا سیلاب میں اور سیلاب کے بعد کیا رویہ رہا اور کس چیز کو ترجیح دی۔
متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پہلے جو لوگ کروڑوں روپے کے مالک تھے وہ آج بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئے۔حریت کانفرنس متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد کا مشن جاری رکھے گی۔