کراچی (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ قاتلوں کوبے نقاب کیا جائے، دہشت گرد ہمیں شہید کرکے خود کو جہنمی بنا رہے ہیں، خدار ا شہر کے گلی کوچوں کو ہمارے کارکنوں کے خون سے مز ید سرخ نہ کیا جائے، ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے ہاتھ آج اپنے تخلیق کاروں کے گریبان تک پہنچ چکے ہیں اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیے جائیں
ہمیں اپنی سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور کرنے سے ہمارے مضبوط گڑھ کہلانے والے علاقے بھتہ خوروں اور انتہاء پسندوں کی آماجگاہ بن گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں اے این پی ضلع غربی کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔