کیلیفورنیا کے تاریخی چرچ میں آگ بھڑک اٹھی ، کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا

Fire

Fire

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے تاریخی چرچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ایک سو فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

کیلی فورنیا کے تیسرے بڑے شہر سان جوز کے رومن کیتھولک چرچ کی عمارت آگ سے شدید متاثر ہوئی ، چرچ کی چھت بھی آگ کی وجہ سے گر گئی۔

ایک صدی پرانے اس چرچ میں لگی آگ بجھانے کے لیے ایک سو فائر فائٹرز موقع پر پہنچے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہیں کی جاسکی۔