یوکرائن: ملائیشن مسافر طیارے کا ملبہ سے ہٹانا شروع کر دیا گیا

Debris

Debris

کیف (جیوڈیسک) ملائیشیا کا مسافر طیارہ اس سال جولائی میں یوکرائن کے مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے پر دو سو اٹھانوے مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق نیدرلینڈ سے تھا۔

یوکرائنی حکام نے جائے حادثہ سے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ طیارے کے بڑے بڑے ٹکڑے ایک ٹرک پر لاد کر قریبی قصبے ٹوریز لائے جا رہے ہیں جہاں ڈچ ماہرین ان کا تجزیہ کریں گے۔ چار ماہ بعد بھی مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جاسکا۔