بنوں کے اسکول میں طالبعلم کا لایا ہوا دستی بم پھٹنے سے 3 طلبا زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ایک میں ایک طالب علم کی جانب سے بیگ میں لایا گیا دستی بم پھٹنے سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔ بنوں کے پی پی سی کالج انٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ایک میں نویں جماعت کا طالب علم سلمان خان اپنے بیگ میں 2 دستی بم لے آیا۔

اور جب اس نے کلاس میں ان کے ساتھ چھیڑ خانی کی تو ایک بم روز دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سلمان سمیت 3 طالب علم زخمی ہو گئے۔ اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔

جس نے کلاس میں پڑے دوسرے بم کو ناکارہ بنایا۔ پولیس نے دستی بم اسکول لانے والے طالب علم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جب کہ دیگر زخمیوں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔