شارجہ (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پانچ پاکستانی تنظیموں سمیت 83 عرب اور مقامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے منفی فہرست میں پاکستان میں سرگرم جیش محمد، مشرقی ترکستان تحریک، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور تحریک طالبان پاکستان سمیت یمن کی حوثی تنظیم، خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں میں سرگرم حزب اللہ۔
الحجاز میں سرگرم حزب اللہ السعودی، عراق کی منظمہ بدر، عصائب اھل الحق اور شام کی لواء ابو فضل العباس کو بھی دہشت گرد تنظیمیں قرار دے کر ان پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ان کا نام دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔