لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی عقیل خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کوٹورنامنٹس کی تعداد کے بجائے کوالٹی پر توجہ دیکر زیادہ پرائز منی کے ٹورنامنٹس کرانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کے لیئے ماسٹرزکپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا سنہری موقع ہے ، کیونکہ کھلاڑیوں کا صرف انکے ساتھ ہی نہیں ، اعصام الحق کے ساتھ بھی مقابلہ ہے۔
عقیل خان کا کہنا ہے کہ نجی سطح پر ماسٹرز کپ جیسا ٹورنامنٹ کرایا جا سکتا ہے تو پی ٹی ایف کو بھی ایسا ایونٹ کرانا چاہیے۔