روس کے ساتھ جنگ کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، یوکرین

Petro Poroshenko

Petro Poroshenko

کیف (جیوڈیسک) یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے کہا ہے کہ روسی فوج کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتا اور جنگ کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پیٹرو پوروشنکو کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ روسی فوج کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتا اور ہم مکمل جنگ کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین یورپی تشخص کے لیے لڑ رہا ہے لیکن روس کسی بھی معاہدے کا احترام نہیں کرتا۔ ہماری مسلح افواج 5 ماہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور منظم حالت میں ہیں اور پوری دنیا ہماری حمایت کر رہی ہے جب کہ یوکرین کے معاملے پر روس کو رسوائی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب تک 4 ہزار 100 سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یوکرین کی حکومت اور یورپی ممالک کا روس پر الزام ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے جب کہ روس ان تمام الزامات کو مسترد کرتا چلا آیا ہے۔