دہشتگردوں کو اسپورٹ کرنا تحریک انصاف کا کلچر نہیں: شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پرویز رشید بھول گے عمران خان نے آپریشن ضرب عضب کو سپورٹ کیا تھا۔ دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کا کلچر تحریک انصاف کا نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا عمران نے پی ٹی وی پر حملے کی مذمت کی تھی اور تحریک انصاف توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتی جبکہ پی ٹی آئی قیادت کے انسداد دہشت گردی کے وارنٹ مذاق کے مترداف ہے۔

تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے نے الزام لگایا کہ گزشتہ روز جہلم میں تحریک انصاف کی ریلی پر حملہ نواز لیگ نے کرایا۔ انہوں نے دعوی کیا جہلم فائرنگ کا زخمی کارکن دم توڑ گیا ہے اور کارکن کی شہادت کا مقدمہ شہباز شریف کے خلاف درج کرائیں گے۔

ریاستی اداروں پر حملوں کا کلچر ن لیگ نے شروع کیا اور پرویز رشید کو یاد ہونا چاہیے کہ سپریم کورٹ پر حملہ ن لیگ نے کیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف شیخ رشید کے قول وفعل کے ذمہ دار نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا حکومت اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے ہمارا کوئی لیڈر چھپا ہوا نہیں اور عمران کے ارد گرد مسلح گارڈ نہیں پولیس پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے۔ ہمیں نہیں پتہ میڈیا میں پیسے کس کو دیے گئے اگر کسی کو پیسے دیے گئے تو اسکا نام لینا چاہیے اور کسی اخبار نویس کے خلاف تشدد کی حمایت نہیں کر سکتے۔