نقل مکانی کرنیوالوں کو سیاسی اختلافات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے: مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی زیر صدارت پختون سیاسی رہنماؤں کا جرگہ اسلام آباد میں ہوا۔

جرگے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کو سیاسی اختلافات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز وفاق اور صوبے کا مسئلہ ہیں۔ اسفند یار ولی نے آئی ڈی پیز کو وفاق، صوبے اور میڈیا کی ذمہ داری قرار دیا۔

جرگے میں مولانا فضل الرحمان،، محمود اچکزئی، سراج الحق اور آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے جس میں قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن، آئی ڈی پیز کو درپیش مشکلات اور فاٹا کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔