اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف جہلم ریلی میں فائرنگ کے زخمی عدنان کو سینے میں گولی لگی تھی دل کے ڈاکٹر سے مشاورت کیلئے آر آئی سی منتقل کیا ہے اور تھوڑی دیر بعد مریض کو واپس ڈی ایچ کیو لے آئیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے دعوی کیا تھا کہ جہلم فائرنگ کا زخمی کارکن دم توڑ گیا ہے۔