مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہمارا جینا مرنا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ ہم انصاف کے پیکر ہیں اور ڈسٹرکٹ بار قصور کے وکلاء اور پی ٹی آئی کا منشور لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے اور ہم یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ قصور میں اب ایک ناقابل تسخیر قوت بن گئی ہے۔
تیس نومبر کے خوف سے حکمرانوں کے ہاتھ پائوں ابھی سے پھولنا شروع ہو گئے ہیں، نواز شریف میںاتنی جرات ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے، تحریک انصاف گرفتاریوں سے ڈرنے والی نہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار قصور کے صدر محمد سلیم مہر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی PP-179چوہدری شبیر حسین مصطفی آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں عوام پُرجوش انداز سے شریک ہو کر حکومت کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ،تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے جس میں عوام جوق در جوق شمولیت اختیار کررہے ہیں ،یہ تبدیل شدہ پاکستان ہے۔
مریم نواز تبدیلی کی لہرکی شکار ہو گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ دھرنے ہیں۔اگر یہ نہ ہوتے تو قوم کے ساتھ ایسا سلوک کی جاتا جو تاریخ کا حصہ بن کر رہ جاتا پی ٹی آئی نے صرف اور صرف عوام کے مسائل کی بات کہ ہے نہ کہ ذاتی مفاد کی بات پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی بنیادی وجہ دھرنا ہے۔
ورنہ یہ قوم نہ جانے اور کتنا ذلیل و خوار کی جاتی، میا ں برادران نے قو م کے ساتھ پچھلے اٹھارہ ماہ سے جو فراد کیا وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہ ہے۔ 30نومبر کو عوام کا انقلاب بتائے دے گا۔عوام نے چوروں ڈاکوئوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے