جنگی جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات جاری رہیں گے: حسینہ واجد

Hasina Wajid

Hasina Wajid

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات جاری رہیں گے۔

دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقامی اور عالمی میڈیا کے دبائو کے باوجود جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلتے رہیں گے اور مظلوموں کو انصاف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمات چلانے کا مطالبہ دراصل ان متاثرہ افراد کا ہے جن کے پیاروں کو 1971ء میں قتل کر دیا گیا تھا، متاثرین صرف انصاف کے طلبگار ہیں، اسی لئے ان جنگی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات آئندہ بھی چلتے رہیں گے۔