اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کو بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں، عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں سندھ کی بلدیاتی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن خود کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس میں صوبائی حکومت سے بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
سندھ حکومت سے وارڈز اور یونین کونسلز کی تفصیلات اور بلدیاتی حد بندیوں کے نقشے بھی طلب کیے گئے ہیں۔