باڑہ (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری ہے، باڑہ میں دس دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کر دیا، بڑی مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
آپریشن خیبر ون دہشتگردوں کے قلع قمع کی جنگ جس میں افواج پاکستان کی کامرانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کارروائیوں کے دوران دس دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کر دیا، بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک تین سو پچاس دہشتگرد خود کو فورسز کے حوالے کر چکے ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں میں بیس اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔