نئی دلی (جیوڈیسک) نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مل کر کام کرنا خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ضروری ہے۔
عبدالباسط نے کہا کہ عالمی سطح پر بہت سے ایسے معاملات ہیں، جن پر تعاون کیا جا سکتا ہے، دونوں ملکوں میں عدم تعاون کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اور آج کے دور میں یہ چیلنج سرحدوں سے بالاتر ہیں۔
ان چیلنجوں میں دہشت گردی، بین الاقوامی منظم جرائم، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی اسمگلنگ شامل ہیں۔ خطے کے تمام ملکوں کو ان مسائل سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔